نواں کوٹ: بچوں کی لڑائی میں چھریاں لگنے سے زخمی ہونیوالا نوجوان چل بسا

لاہور(نامہ نگار) نواں کوٹ کے علاقہ میں چند روز قبل بچوں کی لڑائی میں چھریاں چلنے پر زخمی ہونے والا  19سالہ نوجوان گزشتہ روز ہسپتا ل میں دم توڑ گیا ہے۔  صابر سٹریٹ کمبو ہ چوک کے رہائشی 19سالہ محمد عمر کا محلے دار شکیل کے بچوں کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ جس  پر شکیل نے طیش میں آکر محمد عمر کو چھری سے پے درپے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا ۔زخمی عمر کو فوری تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا ۔ جہاں وہ چل بسا، پولیس نے ملزم شکیل کو پکڑ لیا۔