نواب شاہ: پسند کی شادی کے تنازع پر فائرنگ کرکے چچا، بھتیجے کو قتل کردیا

نواب شاہ: پسند کی شادی کے تنازع پر فائرنگ کرکے چچا، بھتیجے کو قتل کردیا

نواب شاہ (آئی این پی) پسند کی شادی کے تنازع پر فائرنگ کرکے چچا اور بھتیجے کو قتل کردیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے قریب گاؤں سلمان زرداری میں مسلح افراد نے ایک گھر پر حملے کردیا اور گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مختیار جتوئی اور اسکا بھائی ریاض جتوئی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ریاض کی بیوی ممتاز خاتون شدید زخمی ہوگئی جس کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی دوہرے قتل کی واردات کے باعث شدیدخوف وہراس پھیل گیا۔ دوسری جانب مقتولین کے ورثا کے مطابق مقتول مختیار جتوئی نے لاڑکانہ میں مسمات لکان سے8 سال قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی والے ناراض تھے ۔اب تک اس سلسلہ میں دونوں طرف کے 8 افراد قتل ہوچکے ہیں۔