نصیر آباد: میڈیکل سٹور مالک، ساتھیوں نے ڈنڈے، مکے مار کر پھل فروش قتل کردیا

نصیر آباد: میڈیکل سٹور مالک، ساتھیوں نے ڈنڈے، مکے مار کر پھل فروش قتل کردیا

لاہور (نامہ نگار) نصیر آباد کے علاقے میں لین دین کے تنازعہ پر میڈیکل سٹور مالک نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں اور مکوں سے تشدد کرکے 55 سالہ پھل فروش کو قتل کردیا۔ فردوس مارکیٹ چوک میں حاجی مشتاق پھل فروخت کرتا تھا۔ گزشتہ روز لین دین کے تنازعہ پر میڈیکل سٹور کے مالک ظہیر سے جھگڑا ہوگیا۔ جس پر سٹور مالک نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بناکر شدید زخمی کردیا۔ مشتاق کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔ پولیس نے ملزم ظہیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرادی۔ مشتاق کی ہلاکت پر اسکے گھر صف ماتھ بچھ گئی۔