نشتر کالونی میں25سالہ نوجوان زہریلی شراب پینے سے جاں بحق

نشتر کالونی میں25سالہ نوجوان زہریلی شراب پینے سے جاں بحق

لاہور(نامہ نگار)نشترکالونی میں 25سالہ نوجوان زہریلی شراب پینے سے جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کا 25سالہ نوجوان ندیم کے گھر والے کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے جب سب لوگ واپس آئے تو انہوں نے ندیم کو اپنے کمرے میں مردہ پایا۔جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق ندیم نشے کا عادی تھا اور اس کی موت زہریلی شراب پینے سے واقع ہوئی