مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے 15دکاندار گرفتار

فیروزوالا (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنرفیروزوالا رائو فضل الرحمن کی ہدایت پر سپیشل مجسٹریٹ انجم ذکاء بٹ، سید منور حسین اور اسسٹنٹ کمشنر مریدکے نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے کے الزام میں پندرہ دکانداروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔