محمد علی نیکو کار کو فوری عہدے پر بحال کیا جائے: عدلیہ بچائو کمیٹی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) عدلیہ بچائو کمیٹی کے سربراہ عبدالرشید قریشی ، خضر حیات قصوری سابق ایم این اے ، پیر محمد اشرف قریشی ، امتیاز رشید قریشی ، این اے بٹ ، خواجہ ناصر محمود بٹ ، رانا عباد ، منظور علی بھٹی ، محمد صدیق چوہان ، شہباز ررشید قریشی ، علی رضا نصیر ، جلیل احمد اوٹھی ، رانا زاہد ، غلام اللہ خان ، علامہ ممتاز اعوان ، پیر ایس اے جعفری ، سمیت دیگر وکلاء نے اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی آپریشن محمد علی نیکو کارہ کو ان کے عہدہ سے ہٹائے جانے کے حکومتی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوی الفوراًان کے عہدے پر بحال کیا جائے۔