فیروزوالا: ٹریکٹر سے گر کر نوجوان جاں بحق، دیگر حادثات میں 2زخمی

فیروزوالا: ٹریکٹر سے گر کر نوجوان جاں بحق، دیگر حادثات میں 2زخمی

فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ ٹائون کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر ایک نوجوان ہلاک ہو گیا، بتایا گیا ہے کہ کالاخطائی روڈ کا رہائشی نوجوان عاصم احمد ٹریکٹر پر سوار ہو کر شاہدرہ سے کالاخطائی جا رہا تھا کہ جاوید پارک (شاہدرہ) کے قریب جمپ لگنے سے ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر ہلاک ہو گیا۔دریائے راوی پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے گر کر دو افراد زخمی ہو گئے۔