فرائض میں غفلت پر 8 اہلکاروں کو شوکاز نوٹس

لا ہور (نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے رانگ پارکنگ اور ٹریفک کے مناسب انتظامات نہ کرنے پر 1 ٹریفک وارڈن کو معطل جبکہ 8اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔ طیب حفیظ چیمہ نے سکول وکالجز کی چھٹی کے اوقات میں شہر کی مختلف شاہراہوں کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ٹریفک کے غیر مناسب انتظامات،رانگ پارکنگ اور فرائض میں غفلت کرنے پر ٹریفک سیکٹر انارکلی کے وارڈن عدنان کو معطل جبکہ ٹریفک سیکٹر مال تھری، اچھرہ اور مزنگ کے ٹریفک وارڈن اخلاق، عابد، اشرف ،فرحان ،فیصل ،افضل ، نعیم اور عمر کو شوکاز نوٹس جبکہ کے احکامات جاری کئے ہیں ۔
فرائض میں غفلت پر 8 اہلکاروں کو شوکاز نوٹس