غیر قانونی پارکنگ سٹینڈچلانے اور اوور چارجنگ پر 2 افراد گرفتار

لاہور(خبر نگار) ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور لاہور پارکنگ کمپنی کا غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز اور پارکنگ سٹینڈز پر اوور چارجنگ کر نے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے محکمہ سوئی گیس اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران گیس چوری میں پکڑی جانے والی پیکو روڈ پر واقع گتہ فیکٹری کا دورہ کیا اور وہاں پر کارروائی کا جائزہ لیا۔