شہنشاہ غزل مہدی حسن کے ایوارڈ اوردیگرزیراستعمال اشیا چوری ہونے پرمرحوم گلوکارکی بہوانصاف کے لئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئیں

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
شہنشاہ غزل مہدی حسن کے ایوارڈ اوردیگرزیراستعمال اشیا چوری ہونے پرمرحوم گلوکارکی بہوانصاف کے لئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئیں

لاہورہائیکورٹ میں مرحوم گلوکارمہدی حسن کی بہو عمائمہ عارف نےدائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ کراچی سےمہدی حسن کےتمام ایوارڈزاور ہارمونیم میوزم میں رکھنے کے لئے لائی تھیں،اس دوران انہوں نے لٹن روڈ کےعلاقے میں ایک گھرکرائے پرلےکر  سامان وہاں رکھوادیا ۔ بیس مارچ کوسارا سامان چوری ہو گیا جس کی ایف آئی آرتھانہ لٹن روڈ میں درج کرادی گئی۔ لیکن ابھی تک نامزد ملزمان کوپولیس نے گرفتار نہیں کیا-
ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے بعد عمائمہ عارف  مہدی حسن کی دستاویزات دکھاتے ہوئے آبدیدہ بھی ہو گئیں۔ان کا کہنا تھا انہیں صرف انصاف چاہیے۔