سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 3 راہگیر زخمی

سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 3 راہگیر زخمی

لا ہور (نامہ نگار) نواں کوٹ کے علاقے میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے تین راہگیر زخمی ہوگئے۔ جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ نواں کوٹ کے علاقہ میں ایک سکول کے سکیورٹی گارڈ عارف نے نامعلوم وجوہات پر فائرنگ کردی ۔جس کے نتیجہ میں تین راہگیر زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے ملزم عارف کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔