سابق ممبر اسمبلی شمائلہ رانا کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت آج ہوگی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سابق ممبر اسمبلی شمائل رانا کے خلاف دائر جعلی ڈگری کیس کی سماعت آج ہوگی شمائلہ رانا کی طرف سے دائر بریت کی درخواست پر آج فیصلہ سنایا جائے گا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے گزشتہ سماعت پر شمائلہ رانا کی جانب سے دائر بریت کی درخواست کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا شمائلہ رانا کے خلاف الیکشن کمیشن نے استغاثہ دائر کر رکھا ہے ۔