یونیورسٹیوں میں ہونے والے تحقیقی کام سے فائدہ نہ اٹھانا افسوسناک ہے: سید امتیاز حسین

لاہور (نیوز رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین انجینئر سید امتیاز حسین گیلانی نے کہا ہے کہ دس سال کے دوران ملک نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں خاطر خواہ ترقی کی ہے۔ تاہم ابھی بھی ہماری یونیورسٹیوں میں ہونے والے تحقیقی کام سے کوئی عملی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں 3 روزہ بین الاقوامی میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس ’’ایمی 2014‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔