گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون، ایک لاکھ 45 ہزار روپے جرمانہ

لاہور(خبر نگار) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھر پور کریک ڈا ئون کر تے ہوئے319دکانوں پر چھاپے ما رے اور گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر71دکانداروں کے چالان کرنے کے علاوہ ایک لاکھ45 ہزار2سو روپے کے جر مانے  کئے۔ علاوہ ازیںاسسٹنٹ کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز نے  شہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لینے کے لیے چھاپے مارے۔اے سی (کینٹ )رائو امتیاز احمد نے  20 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر10دکانداروں کوایک لاکھ5ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔اے سی (رائے ونڈ ) امان انور قدوائی نے  10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2 دکانداروں کو 2ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔اے سی (ماڈل ٹائون) طارق منظور چا نڈیو نے 10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا ۔اے سی (شالیمار ٹائون)عاصم سلیم نے 10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا ۔ٹی ایم او (سمن آباد ٹا ئون)امتیاز احمد اعوان نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2دکانداروں کو2ہزارروپے کے جر مانے عائد کیے۔ٹی ایم او (عزیز بھٹی ٹا ئون)حارث جلیل نے12 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر4دکانداروں کو3ہزارروپے کے جر مانے عائد کیے۔ٹی ایم او (نشتر ٹا ئون) علی عباس بخاری نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2 دکانداروں کو ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ ٹی ایم او (اقبال ٹا ئون) سید علی حسن نے16 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2 دکانداروں کوایک ہزارروپے کا جرمانہ عائد کیا۔