کوٹ عبدالمالک اور شاہدرہ میں چھاپے،10جواری گرفتار

فیروز والا (نامہ نگار) فیکٹری ایریا پولیس نے کوٹ عبدالمالک کے قریب چھاپہ مار کر جوا کھیلتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر کے دائو پر لگے ہزاروں روپے برآمد کر لئے۔ پولیس نے لیاقت اور اقبال وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دریں اثناء  شاہدرہ پولیس نے چھ افراد  کو جوا کھیلتے ہوئے پکڑ کر سات ہزار روپے برآمد کر لئے۔


روڈ بلاک کرنے پر40 افراد کیخلاف مقدمہ
فیروز والا (نامہ نگار)   فیروز والا پولیس نے جی ٹی روڈ پر کالا شاہ کاکو کے قریب احتجاجی مظاہرہ کرنے اور ٹریفک بلاک کرنے کے الزام میں 40 افراد  مشتاق اور ناصر وغیرہ کے خلاف سولہ ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔