کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا گڈانی منصوبہ توانائی بحران کے خاتمہ میں مددگار ہوگا: ملک محمود الحسن

لاہور (پ ر) جوائنٹ سیکرٹری لاہور مسلم لیگ (ن) ملک محمودالحسن نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے میاں برادران کی جدوجہد قابل ستائش ہیں۔ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا  کڈانی منصوبہ توانائی بحران حل کرنے میں مددگار ہوگا۔ انہوں نے خادم پنجاب میاں شہبازشریف کے ’’خدمت کارڈ‘‘ کے اجراء کے پیکیج کے منصوبے کو غریبوں کیلئے انمول تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے غربت میں نمایاں کمی ہوگی۔