پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں: قاضی احمد سعید

لاہور(خبر نگار) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز خوردبین سے بھی نظر نہیں آ رہی، پنجاب کے حکومتی ادارے عوام کی خدمت کرنے کی بجائے دفتروں میں بیٹھ کر سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں، گڈ گورننس کے دعوے دار پنجاب کے حکمران عوام کو مافیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر بیرونی دوروں میں مصروف ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کے معاملات کو پس پشت ڈال کر مرکز اور خارجی امور میں دلچسپی لے رہے ہیں، امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے۔