ٹریفک قوانین کی خلافورزی پر سخت کارروائی کی جائیگی: سی ٹی او

لاہور (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے کہا کہ اپلائیڈ فار، جعلی،بغیر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ،گرین نمبر پلیٹ کا غیر قانونی استعمال،تجاوزات،ناجائز پارکنگ اسٹینڈز،ون وے کی خلاف ورزی ،ٹریفک کے بہاو میں خلل پیدا کرنے ،غیر محفوظ اور خطرناک حد تک اوولوڈنگ سمیت دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے ماہ فروری کے دوران گرین نمبر پلیٹ کا غیر قانونی استعمال پر6 ،جعلی نمبر پلیٹ پر 2افراد کیخلاف مقدمات درج جبکہ خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے پر47،غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قائم کرنے پر2،تجاوزات قائم کرنے اورون وے کیخلاف ورزی پر6، ٹریفک کے بہاو میں خلل ڈالنے پر27،لوڈر گاڑیوں پر حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر29افراد کیخلاف بھی مقدمات درج کروائے گئے ۔