نعلین مبارک چوری کیس کی از سر نو تحقیقات کا خیر مقدم

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ کے سیکرٹری جنرل مولانا رجیع اللہ ہزاروی، علامہ فاروق احمد سعیدی، علامہ اصغر عارف چشتی، پیر ایس اے جعفری نے 12 سال بعد نعلین پاک کی چوری کی از سر نو تحقیقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نعلین مبارک چوری نہیں ہوئی اسے لاکھوں ڈالر میں فروخت کیا گیا۔ اس شفاف تحقیقات میں بڑے بڑے پردہ نشینوں کے نام آئینگے۔