ملکی ترقی کیلئے خواتین کی حوصلہ افزائی کی جائے: ہائیکورٹ بار میں سیمینار

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پیپلز لائرز فورم خواتین ونگ کی راہنما مہ پارہ صفدر ایڈووکیٹ نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے  لاہور ہائی کورٹ بار کے کراچی شہدا ء ہال میں تقریب کی پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نیلم حسنین مہمان خصوصی تھیں جبکہ جسٹس ( ر) فخر النساء کھوکھرجسٹس (ر) ناصرہ جاوید ، ،جسٹس ( ر ) ملک سعید حسن ،شاہدہ جبیں ، صغیرہ اسلام ، شبنم ناگی ، پیپلز لائرز فورم کے تنویر ہاشمی ، لاہور ٹیکس بار کی فنانس سیکرٹری نغمانہ شہزادی ، جسٹس پارٹی کے سربراہ ملک منصف اعوان ،راشد لودھی ، صفدر بھٹی ،شوکت بسراء ،احسان وائیں ، منظور گیلانی ، خاور محمود کھٹانہ، سمیت دیگر نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے خواتین کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے انہیں اقتدار میں شامل کرنا چاہئے۔ مقررین نے یہ بھی کہا کہ جس طرح کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہے اسی طرح ایک کامیاب عورت کے پیچھے ایک مرد کا ہاتھ ہوتا ہے۔