ماڈل ٹائون کچہری میں4 ٹائوٹوں کی پٹائی پولیس کے حوالے کر دیئے گئے

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور بار ایسوسی ایشن کی طرف سے ٹائوٹ مافیا کے خلاف مہم کا آغاز کرنے کے اگلے روز ماڈل ٹائون کچہری میں 4 ٹائوٹوں کو پکڑ کر انکی دھلائی کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔  ٹائوٹوں کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے۔  اس سلسلے میں سنیئر نائب صدر لاہور بار غلام عباس ساحر اعوان سیکرٹری جنرل چوہدری محمد سلیم لادی سیکرٹری قسیم اسلم ہنجرا نے  بتایا کہہ  ہم نے عدالتوں سے ٹائوٹ ازم کو ختم کرنے کا پروگرام بنایا جس کے تحت  اپریشن کا آ غاز کیا گیا  ہے۔