ماڈل ٹائون کچہری میں سکیورٹی انتظامات نہ ہونے پر بار کی تشویش

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ماڈل ٹائون کچہری  میں سکیورٹی کے انتظامات بہتر نہ بنائے جا سکے۔ غیر فعال سکیورٹی کیمرے، خراب میٹل ڈیٹکٹر  وکلائ، سائلین اور عدالتی عملہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر ماڈل ٹائون سیٹ رانا ضمیر احمد جھیڈو نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر ایسے کر رہی ہے وکلاء کے خلاف تعصب رکھا جا رہا ہے عدالتوں جیسی حساس  جگہ پر بھی سکیورٹی کو فول پروف نہیں بنایا جا رہا۔ دریں اثناء ماڈل ٹائون کچہری کے ججز اور اے سی طارق منظور نے ماڈل ٹائون کچہری کا دورہ کیا اور سکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ماڈل ٹائون کچہری میں سکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے ایڈمن جج ظفر اقبال سیال جوڈیشل مجسٹریٹ عمران اسحاق اور اے سی طارق منظور نے کچہری کا دورہ کیا۔