غیر ملکی طلبہ کا یوتھ کنونشن آج پنجاب یونیورسٹی میں ہوگا

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کے اشتراک سے غیر ملکی طلباء کا یوتھ کنونشن آج بروز اتوار 9 مارچ صبح 9:30 بجے فیصل آڈیٹوریم نیو کیمپس منعقد ہو گا جس میں لاہور کی تمام پبلک اور پرائیوٹ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلباء و طالبات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان جبکہ صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کریں گے۔