شمالی چھائونی میں سائیکلیں چھیننے والا گینگ سرگرم

لاہور (سٹاف رپورٹر) شمالی چھائونی کے علاقہ الفیصل ٹائون میں سائیکل چھیننے والا گینگ سرگرم ہو گیا۔ جو سائیکلیں چھین کر بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ ڈی بلاک لنک بہار شاہ کے مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اس بات کا نوٹس لیں انہوں نے بتایا کہ تین سے چار سائیکلیں صرف جلال سٹریٹ والی گلی سے ہی چھینی گئی گزشتہ روز بھی الفیصل ٹائون  لنگ  بہار شاہ روڈ کے رہائشی 13 سالہ کاشف بیگ سے ڈاکوئوں  نے سائیکل چھننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر بچے کو مار مار کر بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔