ریلوے پولیس نے فروری میں 62 کروڑ سے زائد مالیت کی اراضی واگذار کرائی

لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس نے انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن میں فروری کے دوران 14 ایکڑ سے زائد اراضی 62 کروڑ 70 لاکھ کی واگذار کروائی ریلوے پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے انکروچمنٹ کرنے والوں کیخلاف 86 مقدمات ماہ فروری میں درج کئے آئی جی ریلوے پولیس نے تمام ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انکروچمنٹ کے خاتمہ میں کسی قسم کی مداخلت اور پریشر برداشت نہ کیا جائے