رحیم یار خان:گھریلو لڑائی پر رشتہ دار خاتون کو مشروب میں زہریلی دوا پلا کر مارنے کی کوشش

رحیم یارخان(ثنا ء نیوز) پرانی رنجش پر ایک شخص نے   خاتون کومشروب میں زہریلی دوائی ملاکرپلادی۔  ڈاکٹروں نے اس کی جان بچا لی۔پراناڈاکخانہ بازارکی سدرہ کے مطابق اسکی محمدخاوراکرام سے گھریلولڑائی چل رہی ہے جس کی رنجش پرگزشتہ روزملزم نے اسے جان سے مارنے کی خاطرمشروب میں زہریلی دوائی ملا کر پلا دی  جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی۔ اوروہ بے ہوش ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے ہستال منتقل کردیاگیاجہاں سدرہ کامعدہ صاف کردیا گیااس کی حالت بہتربتائی جارہی ہے۔