دیرینہ دشمنی پر2افراد کرموت کے گھاٹ اتار دیا گیا

شرقپور شریف + شیخوپورہ + فیروز والا (نامہ نگار‘ + نامہ نگار خصوصی) شرقپور کے علاقہ چک نمبر 11 میں سابقہ دشمنی کی بنا پر مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد احمد نواز‘ یاسر قتل ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ فیروز والا کچہری سے پیشی کے بعد مقتولین گائوں واپس جا رہے تھے‘ جب وہ خانپور نہر کے قریب پہنچے تو 15 مسلح افراد جن میں کالیا‘ عثمان‘  اظہر‘ فیروز‘ منیر وغیرہ نے جوکہ چھپے ہوئے تھے‘ نواز اور یاسر کو دیکھتے ہی ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں نواز اور یاسر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان جائے واقعہ سے  فرار ہو گئے۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ واضح رہے کہ پندرہ سال قبل مختار عرف موکھی کی نواز وغیرہ سے دشمنی چلی آرہی تھی۔ اس  دیرینہ دشمنی کے باعث متعدد افراد قتل ہو چکے ہیں۔