دہشتگردی کے سد باب کیلئے فوج نے ناقابل فراموش قربانیاں دیں: کامران مائیکل

لاہور(خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ قیام امن اورسیاسی استحکام کیلئے ہرضروری اقدام کیا جائے گا۔مذاکرات کے سلسلہ میںفوج کاکرداربھی اہمیت کاحامل ہے۔دہشت گردی کے سدباب کیلئے ہمارے فوجی بھائیوں نے قابل قدر قربانیاں دی ہیں اسلئے مذاکرات میں مثبت پیشرفت کیلئے فوج کوبحیثیت ادارہ آن بورڈکرناضروری ہے۔ ملک حساس دورسے گزررہا ہے،خداراپوزیشن والے صورتحال کادرست ادراک اور احساس کریں۔ ملک اپوزیشن پارٹیوںکی بے بنیادتنقیداورافواہو ں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔فی الوقت آپریشن کاآپشن زیرغور نہیں ہے ،محب وطن پاکستانیوں کی دعاہے مذاکرات کامیاب رہیں ۔