خواتین کو باعزت مقام دیئے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا: یوتھ فورم فار کشمیر

لاہور(نیوز رپورٹر)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر یوتھ فورم فارکشمیر کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹائون لاہور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت مسز طارق نے کی،اس موقعہ پر یوتھ فورم فار کشمیر پنجاب کے چیئر مین طارق احسان غوری ،الحاج محمد یوسف،سنگت فائونڈیشن کے شہزاد حیدر،ہیلپنگ ہینڈ فار ہیومن رائٹس کی چیئر پرسن زینب دلشاد،آشیانہ فائونڈیشن کی شہزاد منیراور فاخرہ خان نے بھی خطاب کیا ،طارق احان غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو برابر حقوق،باعزت مقام دیئے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہے،ہمیں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جبرو استبداد کا مقابلہ کرنے والی کشمیری ،فلسطین،برما سمیت دنیا بھر کی خواتین کیلئے آوا اٹھانا چاہیئے۔