خدمت خلق فائونڈیشن تھر کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی: حفیظ الرحمن غذائی اجناس، ادویات لیکر ڈاکٹروں کی ٹیم روانہ

لاہور (پ ر) الخدمت فائونڈیشن نے تھر کے قحط زدہ عوام کی امداد کیلئے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کی ٹیم کے ہمراہ غذائی اجناس پر مشتمل 2 ٹرک روانہ کر دیئے۔ امدادی سامان میں400 خشک راشن کے پیک، 600 لٹر دودھ،300 ٹن پیک گوشت 2 ایمبولینس 8 کارٹن ادویات اور پانی کی بوتلیں شامل ہیں۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین تھرپارکر کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور آئندہ دنوں میں متاثرہ علاقے میں مزید خشک راشن بھیجا اور میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔