حکمرانوں نے متوسط طبقے پر بوجھ بڑھا کر اشرافیہ کیلئے پاکستان کو جنت بنا دیا: راجہ عامر و دیگر

لاہور(خبر نگار ) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات راجہ عامر،ڈپٹی سیکرٹری جنرل افنان صادق بٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے لوڈ شیڈنگ پر انتخابی مہم چلانے والوں نے بجلی مہنگی کر کے عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس، بجلی اور گیس چوری کرنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں عام استعمال اور چھوٹی اشیاء مثلاً دودھ، مشروبات، چینی، گھی وغیرہ پر غریب عوام کی پہنچ دور ہو گئی ہیں، متوسط اور نچلا غریب طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا غریب اور متوسط طبقے پر بوجھ بڑھا کر اشرافیہ کیلئے پاکستان کو جنت بنا دیا گیا ہے۔