جعلی ویزوں پر لیبیا جانے والے5 افراد لاہور ائرپورٹ سے گرفتار

لاہور(خبر نگار)  ایف آئی  اے امیگریشن نے جعلی ویزوں پر لیبیا جانے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ائربلیو کی پرواز بی اے410 کے 5 مسافروں راولپنڈی کے عبدالحفیظ، گجرات کے وقاص اکرم اور شہباز، سیالکوٹ کے عامر سہیل اور تنصیر علی کو ایف آئی اے امیگریشن نے لیبا کے ویزے جعلی ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے لیبیا کے ورک ویزے گجرات کے ایجنٹ عبدالرزاق سے دو سے تین لاکھ روپے میں لگوائے تھے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر ملزمان اور ایجنٹ عبدالرزاق کے خلاف پاسپورٹ سرکل میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔