بے نظیر انٹر نیشنل ائرپورٹ سے 7کلو ہیروئن یونان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

راولپنڈی(آن لائن) کسٹم حکام نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی  اعلی کوالٹی کی 7 کلو ہیروئن یونان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے  ملزم کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا  رپورٹس کے مطابق  راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر گجرات کے رہائشی اصغرعلی نے اعلی کوالٹی کی 7 کلو ہیروئن اپنے سامان کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ اور اینٹی نارکوٹکس فورس اور ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے کاؤنٹرز سے بھی خود کو کلیئر کرا چکا تھا تاہم جب کسٹم کے کاؤنٹر پر پہنچا تو حکام نے جدید سکینرز کی مدد سے ملزم کے سامان میں موجود ہیروئن کا پتہ چلا لیا۔