بس کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جنڈیالہ شیرخان‘ شیخوپورہ(نامہ نگار‘ نامہ نگار خصوصی)تھانہ صدر کے علاقہ خیرپورہ ملیاں کے قریب نجی کمپنی کی بس نے دوموٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں دونوں افراد جاں بحق ہوگئے بتایا گیا ہے کہ مرید کے روڈ پر شیخوپورہ سے راولپنڈی جانیوالی نجی کمپنی کی بس نے خیرپورملیاں کے قریب شہر سے گائوں جانیوالے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں دونوں افراد جاں بحق ہوگئے  ۔سکھیم کے قریب پٹرولنگ پولیس چوکی کے جوانوں نے بس کو روک لیا جس سے ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا مذکورہ افراد جاں بحق ہونے کی خبر گائوں پہنچی تو مشتعل افراد نے سکیھم بس سٹاپ پر کھڑی بس کو آگ لگا دی ہے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔