انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے: چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ دہشت گردی  نفرتوں کے اظہار کی عکاسی کرتی ہے۔پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں زیر تربیت سول ججز سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نفرتوں کے بیج ہم نے خود بوئے ہوئے ۔فوری انصاف وقت کی ضرورت ہے۔ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، انہوں نے کہا جب میں بطور وکیل عدالتوں میں پیش ہوا کرتا تھا تو کئی ججز خاموش بیٹھے رہتے تھے جس سے لگتا تھا کہ انہیں متلعقہ قانون کا  پتہ نہیں، سول ججز کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وکلا اور سائلین کو زیادہ سے زیادہ سنیں کیونکہ وکلا اور سائلین کے سوالات سے ججز میں بھی شعور پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ججزخود کو طالب علم سمجھیں تو انکے فیصلوں میں بھی نکھار آئے گا۔ اس موقع پر  ہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی سہیل عبدالناصر بھی موجود تھے۔