گنگارام کے ایم ایس اور ڈینٹل سرجن کیخلاف 10 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی صارف عدالت نے گنگارام ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈینٹل سرجن عاصم فاروقی کے خلاف دائر دس لاکھ روپے کے ہرجانے کی وصولی کے لیے دائر درخواست کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی۔ فاضل عدالت نے آئندہ پیشی پر بحث کے لیے فریقین کو طلب کر لیا۔ درخواست مقامی خاتون سمیعہ مقصود نے دائر کی۔