گلشن راوی میں کیبل آپریٹر کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لاہور( نامہ نگار)گلشن راوی کے علاقہ میں کیبل آپریٹرکرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق  گلشن راوی کے علاقہ بی بلاک کے ایک گھر میں کیبل آپریٹر سلمان کیبل کی تاریں ٹھیک کررہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ بجلی کی مین تاروں کو چھو گیا۔جس سے وہ کرنٹ لگنے سے جھلس گیا۔جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور اس نے دم توڑ دیا ۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔