گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر 59 افراد گرفتار‘ 22 کو جیل بھجوا دیا گیا

لاہور(خبر نگار)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوںاورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون  کے دوران59افراد کو گرفتار کروایا جبکہ 22 افراد کو موقع پر سزا سناکر جیل بھجوا دیا ۔ پرائس کنٹرول جسٹریٹس نے گذشتہ روز1268دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے184دکانداروں کے چالان کیے جنہیں 3,69,200روپے جرمانہ کیا گیا۔37 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور59افراد کو گرفتار کروایا گیا جبکہ 22 افراد کو موقع پر سزا سناکر جیل بھجوا دیا گیا۔دریں اثناء ایم پی اے بائو اختر انچارج رمضان بازار کمیٹی لاہور نے گلشن راوی‘ سبزہ زار‘ ندیم شہید روڈ‘ وحدت کالونی‘ برکت مارکیٹ‘ ماڈل ٹائون اور میاں پلازہ رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کو چیک کیا۔