کریانہ سٹور کا ملازم کرنٹ لگنے سے جاں بحق

قصور(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)سبزی منڈی پتوکی میں کریانہ سٹوک کا ملازم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ اکیس سالہ محمد عثمان شیخ پرویزکی دوکان کریانہ پر بطور ملازم کا کرتا تھا کہ گزشتہ روز اچانک عثمان کا ہاتھ پنکھے سے لگ گیا ،پنکھے میں کرنٹ آنیکی وجہ سے عثمان موقع پر ہی دم توڑ گیا ،مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔