ڈکیتی قتل‘ ایک ملزم بری دوسرے کیخلاف شہادت طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کے ایک ملزم حافظ جنید کو راضی نامہ ہونے پر بری جبکہ دوسرے ملزم آصف کے خلاف آئندہ سماعت پر شہادتیں طلب کر لیں۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے دوران ڈکیتی ماجد نذیر کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔