چیف جسٹس کے سٹاف آفیسر کو ممبر ٹربیونل تعینات کرنے کا فیصلہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی)  چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/ سٹاف آفیسر ٹو چیف جسٹس جواد الحسن کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کر دی۔ ان کو پنجاب سروسز ٹربیونل میں خالی آسامی پر ممبر ٹربیونل تعینات کیا جائے گا۔