واپڈا عملہ نے فیکٹریوں، ہوٹلوں اور ان کے گھروں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا انتظام کر لیا

کامونکے+سادھوکے (نامہ نگاران) واپڈا نے بااثر افراد کی رہائش گاہوں، ہوٹلوں اور فیکٹریز کو لوڈشیڈنگ سے مکمل استثنیٰ دینے کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے صارفین کو بیک وقت دیہی، شہری اور صنعتی فیڈرز سے سپلائی دیدی تاکہ وہ فیڈرزبند ہوتے ہی دوسرے پر منتقل ہو جائیں، یہاں پر واپڈا اہلکاروں نے بااثر افرادکی فیکٹریوں، ہوٹلوں اور گھروں کو بجلی کی چوبیس گھنٹے بلاتعطل فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے دیہی، شہری اور صنعتی فیڈرزسے بیک وقت کنکشنز دیئے ہیں