نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش نہ ملنے پر ورثاء کا احتجاج مظاہرہ‘ روڈ بلاک کر دی

تتلے عالی (نامہ نگار) نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد نہ ہونے پر ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کے دوران ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی‘ بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں مرالی والہ کا 18 سالہ غلام حیات گرمی کی شدت سے روزہ کی حالت نہر گھمن والہ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا دو روز گزرنے کے باوجود نعش نہ ملی تو لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا دو گھنٹے ٹریفک جام رہنے سے نہر کا پانی بند ہونے پر لواحقین نے احتجاج ختم کر دیا تاحال ریسکیو کے اہلکاروں اور جماعت الدعوہ کے رضا کاروں کی طویل کوشش کے باوجود نعش نہ مل سکی۔