مغویہ طالبہ 8 روز بعد بھی بازیاب نہ ہو سکی‘ اہل خانہ کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

پتوکی (نامہ نگار) پولیس چوکی جمبر کے سامنے سے اغوا ہونے والی آٹھویں کلاس کی طالبہ کلثوم آٹھ روز گزر جانے کے باوجود بھی بازیاب نہ ہوسکی طلبہ کے اہل خانہ کا پولیس کی نااہلی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ہماری بیٹی کو بازیاب کروائیں ۔تفصیلات کے مطابق جمبر کے محمد رفیق کی بیٹی کلثوم جو پرائیوٹ سکول مثالی علی جان سکول جمبر میں آٹھویں کلاس کی طلبہ ہے کو آٹھ روز قبل کار سوار ملزمان نے پولیس چوکی جمبر کے سامنے سے زبردستی اغوا کر لیا ۔بچی کے والدین واقعہ کا مقدمہ درج کروانے کیلئے جب پولیس چوکی گئے تو انہوںنے ہماری اصل درخواست کی بجائے خو د ہی نئی درخواست لکھ کر معمولی مقدمہ درج کر لیا اور آٹھ روز گزر جانے کے باوجود تاحال بچی کو بازیاب نہیں کروایا جاسکا اغوا ہونے والی طلبہ کے ورثاء جن میں محمد رفیق ، محمد ارشد، شہزاد ،مقبولہ بی بی ، فرمان اور عدنان شامل ہیں ۔