لاہور، فیروزوالا میں ٹریفک حادثات ، خاتون سمیت 2 افراد ہلاک

لاہور+فیروزوالا( نامہ نگاران )ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق شفیق آباد بند روڈپر تیز رفتار کارنے نامعلوم خاتون کو کچل ڈالا ۔جس سے خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ابھی تک متوفیہ کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ دریں اثنا ء لاہور شیخوپورہ روڈ پر پرانی چونگی بائی پاس کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو دوستوں کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں اسلم ہلاک اسکا ساتھی یٰسین زخمی ہوگیا ۔ بتی چوک کے قریب ویگن بے قابو ہو کر رکشہ سے ٹکرا گئی رکشہ سوار دو افراد زخمی ہوگئے ۔ ویگن ڈرائیور فرار ہوگیا ۔