فاروق آباد: فارسٹ پارک میں نامعلوم شخص کی نعش برآمد

فاروق آباد ( نامہ نگار )فارسٹ پارک میں نامعلوم شخص کی نعش برآمد ،بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی فاروق آباد کے علاقہ فارسٹ پارک نزد چونگی نمبر 3میں ایک نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں پایا گیا ہے جس کی عمر تقریباً32سال بتائی جاتی ہے گہرے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں داڑھی بڑی ہوئی ہے اور چہرے سے نشئی لگتا ہے پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے ۔