دوہری شہریت کیس: آمنہ بٹر کیخلاف درخواست کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دوہری شہریت کے مقدمے میں ملوث سابق ایم پی اے آمنہ بٹر کی بریت کی درخواست کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کر دی۔ آمنہ بٹر کے خلاف فاضل عدالت میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر ایک درخواست زیر سماعت ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آمنہ بٹر نے اسمبلی کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے اپنی دہری شہریت چھپائی تھی جو غیرقانونی  اقدام تھا لہذا فاضل عدالت اس سے بطور ممبر اسمبلی تنخواہ اور دیگر مراعات کی مد میں لی گئی تمام رقم واپس لینے کے احکامات جاری کرے۔