حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 3 افراد کا اقدام خود کشی

لاہور(نامہ نگار)حالا ت سے دلبرداشتہ خاتون سمیت تین افراد نے زہریلی گولیاں کھا لیں ۔ تفصیلات کے مطابق اچھرہ میں چار بچوں کی ماں پروین نے گھریلو جھگڑوں ، شادمان میں ہوٹل ملازم نوجوان قیصر حالات جبکہ رائے ونڈ کے رمضان نے بھائی سے جھگڑے پر دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں۔ تینوں متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔