بچہ باپ کی تحویل سے بازیاب ماں کے حوالے کر دیا گیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے حبس بے جا کی درخواست میں بچہ باپ سے بازیاب کرا کے ماں کے حوالے کر دیا۔ درخواست چونگی امرسدھو کی رہائشی فضلیت بی بی نے دائر کی تھی۔ عدالت نے بیٹا برآمد کرتے ہوئے درخواست گزار ماں کے حوالے کر دیا جبکہ بچے کے باپ کو گارڈین کورٹ سے رجوع کرنیکا حکم دیا گیا۔