بدعنوانی پر انچارج ہیوی مشینری سینٹری انسپکٹر رشید فیمی کو نوکری سے فارغ

قصور(  نمائندہ نوائے وقت ) ایڈمنسٹریٹر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن محمد شاہد نے کرپشن ، بد عنوانی ،اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر انچارج ہیوی مشینری سینٹری انسپکٹررشید فیمی کو نوکری سے فارغ کرکے رشید مغل کو انچارج ہیوی مشینری تعینا  ت کردیا۔عوامی شکایات پر یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ،رشید فیمی نے بطورانچارج ہیوی مشینری  بے پناہ کرپشن کی اور آج تک دس سالوں کا ریکارڈ تک نہ  بنایا بلکہ ٹی ایم اے  کے خزانہ سے  ٹریکٹر ٹرالیوں ، سکر مشین اور دیگر مشینری میں پیٹرول ،ڈیزل، اور مینٹیننس کی مد میںدس سالوں کے دوران لاکھوں روپے ہڑپ کر لیے گے،اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔